فلسطين میں” الاقصی “ نامی قرآنی اجلاس

IQNA

فلسطين میں” الاقصی “ نامی قرآنی اجلاس

18:59 - June 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1791102
بين الاقوامی گروپ: الاقصی قرآنی اجلاس فلسطين كے شہر " الناصرہ" میں قرآن كريم كے حفاظ كی عزت افزائی كی غرض سے ۱۴ جون ۲۰۰۹ء كو منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " العرب آن لائن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ قرآنی اجلاس فلسطين میں حفظ قرآن كے مؤسسہ " الحراء" كے تعاون سے منعقد ہوا جس میں فلسطين كی دينی شخصيات اور قرآن كريم كے حفاظ نے شركت كی۔ اس موسسہ كے سربراہ ھانی طہ اغباریہ نے اس اجلاس میں اپنی تقرير كے دوران علماء، دينی شخصيات، قرآن كريم كے حفاظ اور فلسطين كی وزارت اوقاف كا شكریہ ادا كيا۔ اور انہوں نے مزيد كہا كہ فلسطين میں قرآن كريم كے حفاظ جس طرح قرائت قرآن كی حفاظت كرتے ہیں اسی طرح مسجد الاقصی ،بيت المقدس اور اسلامی تاريخی آثار كی بھی حفاظت كرتے رہیں گے۔ آخر میں ھانی طہ اغباریہ نے بتايا كہ فلسطين كے موسسہ الحراء نے " انجمن حافظان قرآن كريم" كی بھی بنياد ركھی ہے۔ اور تمام فلسطينی حفاظ كو اس انجمن كا ركن بننے كی دعوت دی ہے۔ اس اجلاس كے آخر میں تمام قرآن كريم كے حفاظ كی عزت افزائی كےساتھ ساتھ ان كو قيمتی انعامات سے بھی نوازا گيا۔
420605
نظرات بینندگان
captcha