بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اردن كی رياست " الكورہ" میں ۲۰۰ قرآنی سنٹرز نے اسی ہفتے اپنی تعليمی سرگرميوں كا آغاز كيا ہے۔ اردن كے علاقہ " الكورہ" میں ادارہ اوقاف و اسلامی امور كے سرپرست " عمر حابس"نے كہا كہ۶۰۰ سے زائد قرآن سے الفت ركھنے والے افراد نے ۲۰۰ قرآنی سنٹرز میں قرآن مجيد كی تعليم كا آغاز كيا ہے۔ اور ہم آمادہ ہیں كہ مزيد ايك ہزار طلباء و طالبات كے لئے قرآنی تعليم كا اہتمام كریں۔
421240