بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے "CIHAN" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسلامی ممالك الجزاير، لبنان اور انڈونيشيا كے سفيروں نے مسجد" الرحمۃ" كی تعمير كے مقام پر حاضر ہو كر اس مسجد كا سنگ بنياد ركھا تاكہ مستقبل میں يوكراين كے مسلمان اپنے دينی فرائض انجام دے سكیں۔ اس مسجد كی تعمير كے لئے جس جگہ كا انتخاب كيا گيا ہے وہاں پر پہلے ايك چھوٹا سا نماز خانہ تھا جس میں نمازيوں كی بھاری نفری نماز كی ادائيگی پر قادرنہ تھی۔ اسی ضرورت كے پيش نظر يوكراين كے مسلمانوں كی مدد سےاس نماز خانے كو مسجد میں تبديل كرنے كا آغاز كيا گيا ہے۔ يوكراين كے مفتی" شيخ احمد تميم جہان" نے " كيف" میں مسجد " الرحمۃ" كی تعمير پر اظہار مسرت كرتے ہوئے كہا كہ آج مختلف مسلمان اقوم اس مسجد كی تعمير میں شركت كے لئے جمع ہوئے ہیں جس نے ان كے درميان بھائی چارے ،اتحاد اور ايك دوسرے كے ساتھ آشنائی كی فضا كو برقرار اور اس اسلامی مكان كی تعمير سے حاصل ہونے والی لذت كو كئی گنا زيادہ كر ديا ہے۔ اور اس شہر میں مسلمانوں كے ہاتھوں سے تعمير ہونے والی یہ مسجد رہتی دنيا تك ايك يادگار كے طور پر باقی رہے گی۔
422846