بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے بحرين كے روزنامہ " اخبار الخليج" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بحرين میں ان مقابلوں كا اہتمام كرنے والی كمیٹی كے سربراہ " حسن طيب" نے كہا كہ ان مقابلوں میں شركت كے لئے رواں ماہ كی ۳۰ تاريخ تك ناموں كا اندراج كروايا جا سكتا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے خواتين اور مرد حضرات كے لئے عليحدہ عليحدہ منعقد ہوں گے اور ان مقابلوں میں پورے بحرين سے قراء اور حفاظ شركت كریں گے۔ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد جوانوں اور نوجوانوں كو حفظ قرآن كی ترغيب دلانا بتايا گيا ہے۔
422509