بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ قرآنی سنٹر ٹوكاٹ كے علماء انجمن كی كوششوں اور اس شہر كے مخير حضرات كے مالی تعاون سے تعمير كيا گيا ہے۔ ٹوكاٹ كے مفتی " عبدالرحمان كوچاك" نے اس قرآنی سنٹر كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلام میں علم حاصل كرنے كو بہت زيادہ اہميت حاصل ہے اور قرآن مجيد میں پيغمبر اسلام (ص) پر جو پہلی آيت نازل ہوئی ہے اس كا آغاز بھی علم سے ہوتا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ باوجود اس كے كہ ہمارے دين نے ہمیں علم حاصل كرنے كا حكم ديا ہے ليكن افسوسناك امر یہ ہے كہ ہمارے لوگ اس كی طرف توجہ نہیں ديتے۔ اس لئے ہماری كوشش ہے كہ موسم گرما میں قرآنی كلاسیں منعقد كر كے لوگوں میں قرآن پڑھنے كی ثقافت كو عام كریں اور بچوں اور نوجوانوں كو دينی تعليم سے آشنا كریں۔
424086