جرمن حكومت اور مسلمانوں كے درميان باہمی تعاون میں اضافہ

IQNA

جرمن حكومت اور مسلمانوں كے درميان باہمی تعاون میں اضافہ

19:00 - June 23, 2009
خبر کا کوڈ: 1794141
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كے وزير داخلہ نے حكومت اور جرمنی میں مسلمانوں انجمنوں كے درميان مذاكرات كے بعد دو طرفہ تعاون میں اضافہ كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " deutsche-welle" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جرمنی كے وزير داخلہ نے جرمن كے روزنامہ "tageszeitung" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ جرمنی كی حكومت چاہتی ہے كہ اسلامی انجمنوں كے ساتھ اچھے روابط كے زريعے ديگر اديان كی طرح اسلام كو بھی جرمنی كے سركاری امور میں شامل كرے تاكہ مسلمان بھی اس ملك كی سرگرميوں میں شريك ہو سكیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كے ساتھ چوتھی نشست سے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ياد رہے كہ يورپ میں مسلمانوں كی سب سے بڑی تعداد جرمن میں ہے۔ جرمنی مين مسلمانوں كی تعداد تقريباً ۳۴ لاكھ افراد ہے۔
423655

نظرات بینندگان
captcha