بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے بحرين كے روزنامہ " الوقت" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلے شہر "منامہ" كے اسلامی مركز " احمد الفاتح" میں منعقد ہوں گے ۔ ان مقابلوں كا اہتمام بحرين كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے كيا ہے۔ ان مقابلوں میں ابتدائی راؤنڈ كے منتخب ۸۵ قراء اور حفاظ شركت كریں گے۔ یہ مقابلے خواتين اور مرد حضرات كے لئے عليحدہ عليحدہ منعقد ہوں گے۔
424667