موسم گرما میں البانیہ كے قرآنی انسٹیٹيوٹ كی قرآنی سرگرميوں كا آغاز

IQNA

موسم گرما میں البانیہ كے قرآنی انسٹیٹيوٹ كی قرآنی سرگرميوں كا آغاز

14:45 - June 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1794530
قرآنی سرگرمياں گروپ: البانیہ كے دارالحكومت " تيرانا'' میں قرآنی انسٹیٹيوٹ نے موسم گرما كی اپنی قرآنی سرگرميوں كا آغاز كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی'' ايكنا" شعبہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق اس قرآنی انسٹیٹيوٹ نے موسم گرما میں البانوی خواتين كے لئے حفظ قرآن كے كورس كا اہتمام كيا ہے۔ اس كورس كے آغاز میں خواتين سورہ مريم حفظ كریں گی اور جو خواتين یہ سورہ مقررہ وقت میں حفظ كر لیں گی وہ ايك پارے كے حفظ كے كورس كے لئے منتخب ہو جائیں گی اور اسی ترتيب سے آگے بڑہتی رہیں گی۔ اس كے علاوہ اس انسٹیٹيوٹ میں خواتين كو قرائت اور ناظرہ كی تعليم بھی دی جاتی ہے۔
ياد رہے كہ البانیہ كے قرآنی انسٹیٹيوٹ كی طرف سے موسم گرما كے علاوہ سال بھر میں البانیہ كے ۸ شہروں میں حفظ ، قرائت اور معانی و مفاہيم كی كلاسیں جاری رہتی ہیں۔
424757

نظرات بینندگان
captcha