پاكستان میں حفاظ قرآن كی قدردانی

IQNA

پاكستان میں حفاظ قرآن كی قدردانی

14:32 - July 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1798313
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں " نور قرآن سنٹر " نے دو حفاظ قرآن (جنہوں نے حال ہی میں قرآن مجيد حفظ كيا ہے) كے اعزاز میں ايك تقريب منعقد كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے پاكستان میں نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق كربلا كمپليكس میں واقع " النور قرآن سنٹر" ہر سال اس سنٹر میں قرآن مجيد حفظ كرنے والوں كے اعزاز میں ايك تقريب منعقد كرتا ہے جس میں حفاظ قرآن كو خراج تحسين پيش كيا جاتا ہے اور انہیں اس سنٹر كی طرف سے حفظ قرآن كی سند دی جاتی ہے۔ جامعۃ المصطفی العالمیہ كے فارغ التحصيل حجت الاسلام " عابد حسين شجاعی" النور قرآن سنٹر كے مدير ہیں۔ سرور چوك اسلام آباد میں واقع اس قرآن سنٹر میں طلباء كو حفظ قرآن كے علاوہ احكام ، قرائت اور ناظرہ قرآن مجيد كی بھی تعليم دی جاتی ہے۔ ياد رہے كہ امام خمينی (رح) كمپليكس كے سرپرست علامہ" سيد افتخار حسين نقوی" كربلا كمپليكس كے مؤسس اور مدير ہیں۔
414106

نظرات بینندگان
captcha