برونائی میں جوانوں كے درميان تلاوت قرآن كا مقابلہ

IQNA

برونائی میں جوانوں كے درميان تلاوت قرآن كا مقابلہ

12:55 - July 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1798655
بين الاقوامی گروپ: ۳ جولائی ۲۰۰۹ء كو برونائی میں يوتھ ہاؤس میں جوانوں كے درميان تلاوت قرآن كا مقابلہ منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " Brunei Online" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مقابلے میں ۳۶ افراد نے شركت كی جن میں خواتين بھی شامل تھیں۔ اس مقابلے كے اختتام پر ۸ قراء كا انتخاب عمل میں آيا جو برونائی میں جوانوں كے فائنل راؤنڈ كے مقابلوں میں شركت كریں گے۔ اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد جوانوں كی قرائت قرآن كی طرف توجہ مبذول كرنا، بلند پایہ مقابلوں كے لئے ممتاز قراء كا انتخاب اور دينی سرگرميوں كے لئے راہ ہموار كرنا ہے۔
429398

نظرات بینندگان
captcha