جاپان میں آٹھویں صدی عيسوی سے متعلق اسلامی آثار كی دريافت

IQNA

جاپان میں آٹھویں صدی عيسوی سے متعلق اسلامی آثار كی دريافت

12:49 - July 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1799706
بين الاقوامی گروپ: جاپان كے آثار قديمہ كے ماہرين نے شہر" نارا" میں آٹھویں صدی عيسوی سے متعلق اسلامی آثار كے دريافت كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے" العرب آن لائن" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ اسلامی آثار جاپان كے شہر" نارا" میں واقع ايك تاريخی مقام " ھايجوكو"كی كھدائی كے دوران ملے ہیں۔ جاپان كے آثار قديمہ كے ماہرين كی رپورٹ كے مطابق چونكہ اس شہر سے تاريخی شاہراہ ابريشم گزرتی ہے اس لئے اس شہر كے مكينوں كے مسلمان تجار سے روابط رہے ہیں اور یہ اسلامی آثار اور ظروف ان ظروف كےمشابہ ہیں جن سے آٹھویں صدی عيسوی میں مسلم ممالك استفادہ كيا كرتے تھے۔
430699

نظرات بینندگان
captcha