بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Afriquejet" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی اسلامی انجمن "Abai" جس كا ہیڈ كوارٹر ليبيا میں ہے كا ارادہ ہے كہ رمضان المبارك میں مساجد كی رونق كو دوبالا كرنے كی خاطر ۶۸ ممالك میں سے ۱۳۸ ائمہ جماعت بھيجے جائیں جن میں سے ۴۴ ائمہ جماعت افريقی ممالك میں بھيجے جائیں گے اور باقی ائمہ جماعت كو بعض يورپی ممالك جيسے برطانیہ ،فرانس ، جرمنی اور كينیڈا وغيرہ بھيجا جائے گا۔ ائمہ جماعت رمضان المبارك كے مقدس مہينہ میں رسول خدا (ص) كی سيرت طيبہ پر روشنی ڈالیں گے اور نماز با جماعت كا اہتمام كریں گے۔ گنی ، نيجر، ماڈاگاسكر، جيبوتی، زمباوے، كينيا، جنوبی افريقہ، گابن، بنين، گھانا، اور يوگنڈا وہ ممالك ہیں جہاں آئمہ جماعت جائیں گے۔
433030