رمضان المبارك میں افريقی ممالك میں آئمہ جماعت بھيجے جائیں گے

IQNA

رمضان المبارك میں افريقی ممالك میں آئمہ جماعت بھيجے جائیں گے

19:14 - July 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1801619
بين الاقوامی گروپ: بين الاقوامی اسلامی انجمن " AMAI" رمضان المبارك میں مساجد كو آباد كرنے كی خاطر ۲۷ افريقی ممالك میں ۴۴ ائمہ جماعت بھيجے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Afriquejet" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی اسلامی انجمن "Abai" جس كا ہیڈ كوارٹر ليبيا میں ہے كا ارادہ ہے كہ رمضان المبارك میں مساجد كی رونق كو دوبالا كرنے كی خاطر ۶۸ ممالك میں سے ۱۳۸ ائمہ جماعت بھيجے جائیں جن میں سے ۴۴ ائمہ جماعت افريقی ممالك میں بھيجے جائیں گے اور باقی ائمہ جماعت كو بعض يورپی ممالك جيسے برطانیہ ،فرانس ، جرمنی اور كينیڈا وغيرہ بھيجا جائے گا۔ ائمہ جماعت رمضان المبارك كے مقدس مہينہ میں رسول خدا (ص) كی سيرت طيبہ پر روشنی ڈالیں گے اور نماز با جماعت كا اہتمام كریں گے۔ گنی ، نيجر، ماڈاگاسكر، جيبوتی، زمباوے، كينيا، جنوبی افريقہ، گابن، بنين، گھانا، اور يوگنڈا وہ ممالك ہیں جہاں آئمہ جماعت جائیں گے۔
433030

نظرات بینندگان
captcha