بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی "واس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تقريب میں پاكستان كے وزير مذہبی امور" حامد سعيد كاظمی"، بعض سياسی شخصيات اور پاكستان كے چند نامور حفاظ اور قراء نے شركت كی۔
ياد رہے كہ اس تقريب كے اختتام پر رواں ماہ كی ۸ سے ۱۲ تاريخ تك منعقد ہونے والے مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھانے والے چھ افراد كو عمرے كی ادائيگی كے اخراجات بطور انعام ديئے گئے۔
434210