بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے كويت كے روزنامہ "القبس"كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ قرآنی مقابلے كويت كے بادشاہ " شيخ صباح آل احمد الصباح" كی نظارت میں كويت كی سب سے بڑی مسجد میں منعقد ہوں گے۔ یہ مقابلے ہر سال صندوق وقف قرآن اور كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے باہمی تعاون سے منعقد ہوتے ہیں۔ صندوق وقف قرآن " كويت" كے سربراہ نے كہا كہ ان مقابلوں میں ۱۴۳۶ حفاظ اور قراء شركت كر رہے ہیں جن میں خواتين حفاظ اور قراء بھی شامل ہیں۔
435426