Oic كے جنرل سيكرٹری كی جانب سے روسی صدر كا شكریہ

IQNA

Oic كے جنرل سيكرٹری كی جانب سے روسی صدر كا شكریہ

14:40 - July 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1804415
بين الاقوامی گروپ: oic كے جنرل سيكرٹری " اكمل الدين احسان اوغلو" نے ماسكو میں واقع جامع مسجد كی وزٹ كرنے پر روسی صدر كا شكریہ ادا كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے oic كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ احسان اوغلو نے ماسكو میں زير تعمير مسجد كا وزٹ كرنے پر روسی صدر كے نام ايك پيغام میں كہا ہے كہ روس كی تاريخ میں یہ پہلی مرتبہ ديكھنے میں آيا ہے كہ اس ملك كے صدر نے كسی مسجد كا وزٹ كيا ہے اور روس كے مفتيوں كی كونسل سےگفتگو كی ہے جو اس ملك كے مسلمانوں اور oic كے ادارے كے لئے ايك خوش آئند امر ہے۔ احسان اوغلو نے مزيد كہا كہ ۲۰۱۴ء كو اولمپك كھيل كے مقابلوں میں مسلمانوں كی نماز جماعت كے لئے " سوشی" شہر میں مسجد كی تعمير اس بات كی عكاسی كرتی ہے كہ روسی حكومت،مختلف اديان كے لوگوں كی آپس میں صلح و دوستی كے ساتھ زندگی گزارنے كو بہت زيادہ اہميت ديتی ہے۔
436509

نظرات بینندگان
captcha