كرج میں تربيت معلم قرآن كے كورس كا انعقاد

IQNA

كرج میں تربيت معلم قرآن كے كورس كا انعقاد

21:27 - July 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1805050
اعزازی نامہ نگار/جواد ملازادہ: تربيت معلم كے اس كورس كا داخلہ ٹيسٹ آئندہ ہفتوں كے دوران شہر كرج كے ادارہ تبليغات اسلامی میں منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے كرج میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق شہر كرج كے ادارہ تبليغات اسلامی كے قرآنی امور كے ماہر "جواد ملازادہ" نے كہا كہ یہ داخلہ ٹيسٹ ناظرہ ، تجويد اور مفاہيم كے شعبوں میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے كہا كہ اس داخلہ ٹيسٹ كا مقصد، قرآنی ماہرين كا انتخاب كرنا ہے۔ آخر میں انہوں نے كہا كہ اس داخلہ ٹيسٹ میں كامياب ہونے والے افراد كو ۲۴۰ گھنٹے سے زائد تعليمی كورس پڑھنے كے بعد اس ادارے كی طرف سے معتبر قرآنی سند عطا كی جائے گی۔
436970

نظرات بینندگان
captcha