عراق كے حافظ قرآن " ايسر مہدی محمد" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ دوسرے ممالك كی نسبت عراق میں قرآنی مراكز كی صورت حال تسلی بخش نہیں ہے اور ان كی خصوصی حمايت كی ضرورت ہے۔ انہوں نے كہا كہ اگرچہ عراق موجودہ دور میں سخت حالات سے گزر رہا ہے ليكن ہرگز اس كا مطلب یہ نہیں ہے كہ قرآنی مراكز پر بھی توجہ نہ دی جائے۔ انہوں نے كہا كہ وہ كئی بين الاقوامی مقابلوں میں شريك ہو چكے ہیں ليكن موجودہ قرآنی مقابلے ہر لحاظ سے منفرد تھے۔ ايسر مہدی نے كہا كہ مصر كے محمد صديق منشاوی ان كے آئیڈيل قاری ہیں۔ عراقی قاری نے تہران كے بين الاقوامی مقابلوں میں پہلی مرتبہ شركت كی ہے تاہم اس سے قبل وہ مصر، اردن اور بحرين كے قرآنی مقابلوں میں شركت كر چكے ہیں۔
437684