كتاب " اخلاق در نہج البلاغہ" كی اشاعت

IQNA

كتاب " اخلاق در نہج البلاغہ" كی اشاعت

18:30 - July 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1806361
فكرونظر گروپ: حسين ہاشمی كی كتاب " اخلاق در نہج البلاغہ" كو بوستان كتاب پبلشرز نے شائع كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب اميرالمؤمنين علی ابن ابيطالب (ع) كے فرامين كی روشنی میں اخلاق اسلامی كے موضوع پر تحرير كی گئی ہے۔ حسين ہاشمی اس كتاب كی ابتداء میں لكھتے ہیں كہ نہج البلاغہ معارف كا ايك ايسا سمندر ہے كہ جس كے ساحل تك رسائی ممكن نہیں اور اہل فكرونظر اس كتاب كی فصاحت و بلاغت پر حيرت زدہ ہیں۔ اس كتاب كے مؤلف كی نظر میں ايك اعتبار سے یہ كتاب اخلاق كا عظيم ذخيرہ ہے۔ اميرالمؤمنين (ع) نے اپنے خطبوں ، مراسلوں اور حكيمانہ كلمات میں اخلاق كے مختلف پہلوؤں كو اجاگركيا ہے۔
438582

نظرات بینندگان
captcha