بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے دارالسيدۃ رقیۃ (س) كی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس قرآنی كورس میں سعودی عرب كے صوبہ " الاحساء" كے ۳۰ طلباء شركت كر رہے ہیں۔ یہ كورس ايك ماہ تك جاری رہے گا۔ اس كورس میں قم كے نامور قرآنی اساتذہ " مہدی حسينی"، "علی كعبی"، "حيدر كعبی"، "علی خفاجی" اور "محمد رضا محمدی موسوی" سعودی عرب كے شيعہ طلباء كو قرآن مجيد كی تعليم دیں گے۔
440261