جمہوریہ كرغستان میں اسلامی تربيت كے موضوع پر نشستوں كا انعقاد

IQNA

جمہوریہ كرغستان میں اسلامی تربيت كے موضوع پر نشستوں كا انعقاد

14:56 - August 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1808253
ثقافت و آرٹ گروپ: جمہوریہ كرغستان میں طلباء كے لئے اسلامی تربيت كے موضوع پر دو نشستیں منعقد ہوئیں۔ ان نشستوں كا اہتمام مسلمان جوانوں كی عالمی انجمن نے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے "بشائرالاسلام" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان نشستوں میں كرغستان كی يونيورسٹيوں كے دو سو طلباء نے شركت كی۔ ان نشستوں میں معاشرے كی ترقی میں مسلمان طلباء كے كردار جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو ہوئی۔
ياد رہے كہ مسلمان جوانوں كی عالمی انجمن ہر سال دنيا كے مختلف ممالك اور بالخصوص ايشيائی اور افريقی ممالك میں تقريباً ايك سو علمی اور تربيتی نشستیں منعقد كرتی ہے۔
440422
نظرات بینندگان
captcha