بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے TAP كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تيونس كے دينی امور كے وزير ابوبكر الاخزوی نے ايك پريس كانفرنس میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس بيماری كے لیے جو ٹيكہ تجويز كيا گيا ہے وہ ابھی مرحلہ آزمائش میں ہے تاہم اگلے ايك ماہ تك اس كے نتائج سامنے آ جائیں گے ۔ لہذا جب تك ہم اس ٹيكہ سے مطمئن نہ ہو جائیں اس وقت تك اپنے كسی باشندے كو سعودی عرب نہیں بھيج سكتے۔ انہوں نے كہا كہ اس سال رمضان المبارك كے دوران تيونس كے كسی باشندے كو سعودی عرب نہیں بھيجا جائے گا۔ الاخزوی نے اپنی پريس كانفرنس میں رمضان المبارك كے پروگرامز كی تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ اس سال رمضان المبارك میں ملك كے مختلف حصوں میں دو لاكھ سے زائد دينی و قرآنی پروگرامز تشكيل دیے جائیں گے۔
440979