بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطر كے روزنامہ " الرایھ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اسلامی تربيتی مركز كی تعمير كے اخراجات قطر كے مخير حضرات نے برداشت كئے ہیں۔ اس مركز كی افتتاحی تقريب میں انڈونيشيا كی وزارت خارجہ كے نمائندوں، رياست جاوا كے مقامی حكومتی عہديداروں اور غير سركاری انجمنوں كے نمائندوں نے شركت كی۔ یہ اسلامی مركز ۱۲ ہزار ۶۰۰ مربع میٹر رقبے پر تعمير كيا گيا ہے اور توقع كی جا رہی ہے كہ ۱۵۰۰ انڈونيشيائی مسلمان اس مركز كی مختلف خدمات سے استفادہ كریں گے۔
ياد رہے كہ اس اسلامی مركز میں حفظ قرآن سنٹر،مسجد، مدرسہ، لائبريری ،ليبارٹری، طلباء كے ہاسٹل اور جم (ورزش گاہ) موجود ہیں۔
442916