بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے "المؤتمر نیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلے يكم اگست ۲۰۰۹ء كو شروع ہوئے تھے۔ شہر " تعز" میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا اہتمام انجمن قرآن وسنت نے كيا تھا۔ ان مقابلوں میں يمن كی ۱۶ رياستوں سے ۱۰۰ حفاظ نے شركت كی تھی جن میں خواتين بھی شامل تھیں۔ ان مقابلوں كی اختتامی تقريب میں يمن كی مذہبی، سماجی اور سركاری شخصيات نے شركت كی اور اس تقريب میں ان مقابلوں كے نماياں حفاظ كو انعامات ديئے گئے۔
444593