بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے "Bernama" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملائيشيا كے وزير مذہبی امور "جميل خير" نے گذشتہ روز ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں منعقدہ قرآن كانفرنس میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ملائيشيا كا اسلامی ترقياتی ادارہ اس ملك كے دارالقرآن كے تعاون سے ملائيشيا كے حفاظ قرآن كی ايك قومی سطح كی كونسل تشكيل دے گا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ حفاظ قرآن كو اپنی قرآنی معلومات سے استفادہ كرتے ہوئے معاشرے كی ہدايت اور رہنمائی میں اہم كردار ادا كرنا چاہیے۔ ياد رہے كہ ۱۹۶۶ میں ملائيشيا میں دارالقرآن كا قيام عمل میں آيا تھا اور اس دارالقرآن سے ہر سال تقريباً ۴ سو حفاظ قرآن فارغ التحصيل ہوتے ہیں۔
446446