بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے "Haber7" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی كی وزارت مذہبی امور ۲۰۰۴ء سےمساجد اور اس وزارت سے وابستہ دينی مراكز كے كاركنوں كے لئے قرآنی مقابلوں كا اہتمام كرتی چلی آ رہی ہے ليكن اب تك یہ مقابلے صرف مرد حضرات كے لئے منعقد ہوتے رہے ہیں تاہم اس سے پہلے خواتين كے لئے یہ مقابلے منعقد نہیں ہوئے۔ تركی كی مساجد اور دينی مراكز میں سرگرم خواتين كی طرف سے ان مقابلوں كے انعقاد كی درخواست پر تركی كی وزارت مذہبی امور نے اس مرتبہ خواتين كے لئے بھی حفظ اور قرائت قرآن كے مقابلوں كا اہتمام كيا ہے۔ ابتدائی راؤنڈ كے یہ مقابلے تركی كے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے جبكہ اسی سلسلے میں فائنل راؤنڈ كے مقابلے ۱۳ اگست ۲۰۰۹ء كو تركی كے دارالحكومت "انقرہ" میں معنقد ہوں گے۔
446746