بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سيد حسن نصر اللہ كے خصوصی نمائندے اور حزب اللہ لبنان كے گارڈين كونسل كے ركن" شيخ محمد يزبك" نے تہران میں منعقد ہونے والے استقامت كے عظيم انعام كے بين الاقوامی فيسٹيول كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اگر اسرائيلی حكومت نے دوبارہ اپنے پاگل پن كا مظاہر كيا تو پہلے سے بھی زيادہ اسے منہ كی كھانا پڑے گی۔ انہوں نے كہا كہ سيد حسن نصر اللہ نے اس كاميابی كو خدا كی بارگاہ میں ہدیہ كے طور پر پيش كيا ہے كيونكہ یہ ايك الہی كاميابی اور نصرت تھی۔ سيد حسن نصر اللہ كے خصوصی نمائندے نے كہا كہ امام خمينی (رح) اور قائد انقلاب اسلامی كی مسلسل حمايت كا نتيجہ ہے جس كی وجہ سےمشرق وسطی میں امريكی سياست كو ناكامی كا سامنا كرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ايران كو مقاومت اور پائيداری كا قلعہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران نے ہميشہ مظلوم مسلمانوں كی حمايت كی ہے اور امام خمينی(رہ) نے تاكيد فرمائی تھی كہ اسرائيل كو اس دنيا سے محو ہو جانا چاہیے۔
448367