بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قطر میں ايرانی كلچرل ہاوس كے ڈائريكٹر محمد مہدی احمدی نے اس خبر كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ قطر كے الفنون البصریہ مركز كے تعاون سے لگائی جانے والی اس نمائش میں ايرانی ہنرمند نعيمائی كی قرآنی خطاطی كے آثار ركھے گئے ہیں۔ احمدی نے ماہ رمضان میں ايرانی كلچرل ہاؤس كے پروگرامز كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس مقدس مہينہ میں قرآنی محافل اور قطر كی مذہبی اور سياسی شخصيات كی شركت سےعالمی دن قدس اور ديگر مذہبی اور ثقافتی پروگرام منعقد كیے جائیں گے۔
449411