بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " معا" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ غزہ كی اسلامی يونيورسٹی كے چانسلر "كمالين شعث" نے اس سلسلے میں كہا كہ اس ریڈيو كے پروگرامز ۲۴ گھنٹے FM91.5 فلسطين پر نشر ہوں گے جن كا مقصد فلسطين میں قرآنی ثقافت اور اسلامی تعليمات كو نشر كرنا اور صحيح اسلامی افكار اور عقائد كی ترويج كرنا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ قرآنی ریڈيو غزہ كی اسلامی يونيورسٹی كے مختلف پروگراموں اور اس سے مربوط اخبار اور علمی كانفرنسوں اور ديگر مربوط پروگراموں كو بھی نشر كرے گا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ معاشرے كی آگاہی كے لئے دينی ،سياسی ،سماجی، ثقافتی اور تعليمی پروگراموں كے علاوہ قرائت، تجويد اور ترتيل كے پروگرام بھی نشر كرے گی۔
449270