بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق یہ نمائش پندرہ ماہ مبارك رمضان سے ليكر آخر ماہ مبارك تك حرم مطہر كی مسجد صاحب الزمان میں لگائی جائے گی۔ دو سال سے لگائی جانے والی اس نمائش میں ۲۰۰ سال كے قديمی قرآنی نسخے بھی ركھے جائیں گے۔ اس كے علاوہ اس سال اس نمائش میں ۶۰۰ سالہ قديمی قرآن بھی ركھا جائے گا جس كی قيمت ايك ارب تومان ہے۔ اس نمائش كو لگانے میں اسلامی تبليغاتی دفتر ، اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن اور تبيان انسٹیٹيوٹ اور آستانہ حضرت معصومہ (س) تعاون كر رہے ہیں۔
450659