بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے haberaktuel كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ارمنيوں كے كليسا كے دپتراد اوزونيان، تركی میں مقيم شامی عيسائی قائد يوسف چتين ، شيشلی شہر كے مفتی " احمد تجار" كيتھولك عيسائی قائد يوسف ساغ، روميوں كے كليسا كے ركن پايسوس كوكيناكی نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے ماہ مبارك رمضان كی آمد پر مسلمانوں كو مباركباد پيش كرتے ہوئے كہا كہ ہم یہاں پر اكٹھے ہوئے ہیں تاكہ ہم اپنے مسلمان بھائيوں سے كہیں كہ ہم ہميشہ آپ كے ساتھ ہیں۔ ماہ رمضان، خدا كی بركات كا مہينہ ہے اور مجھے اميد ہے كہ خداوند متعال كی مدد سے مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان بھائی چارے اور مساوات كی فضا قائم ہو گی۔ اس پروگرام كے آخر میں شيشلی كے مفتی احمد تجار اور استنبول كے شہری حكام نے تقارير كیں۔
451843