بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق يكم ماہ رمضان كے آغاز كے ساتھ ہی قرآنی انسٹیٹيوٹ نے اپنی ریڈيو نشريات كے بارے میں كہا ہے كہ یہ انسٹیٹيوٹ اسلامی دانشوروں اور ماہرين كو دعوت دے كر معنوی اور روحانی پروگرامز نشر كرے گا۔ اس كے علاوہ مندرجہ ذيل مختلف موضوعات كو بھی نشر كرے گا:
ماہ رحمت و قرآن كی آمد، روزہ كے احكام، ماہ رمضان میں قرآن كے نزول كی كيفيت ، ماہ رمضان میں تلاوت قرآن كی فضيلت، جسم اور روح پر روزہ كے اثرات، رمضان اور خاندان، حضرت خديجہ(س) كے ايثار و قربانی كے بارے میں تحقيق، حضرت امام حسن مجتبٰی كے حالات زندگی اور تاريخ اسلام پر اس كے اثرات، اسی طرح اميرالمؤمنين علی(ع) كی شہادت كی مناسبت سے ناطق قرآن كی فضيلت اور سيرت، اعتكاف، شب قدر اور اس كی اہميت، قرآن كے سائنسی اعجاز كی وجوہات، يوم القدس اور مسلمانوں كی عزت میں اس كا كردار اور ديگر موضوعات اس ریڈيو پر نشر كیے جائیں گے۔
واضح رہے كہ یہ پروگرام جامعۃ المصطفی العالمیہ كے بين الاقوامی شعبے كے قرآنی انسٹیٹيوٹ كے انچارج حجۃ الاسلام محمد رضا حاج خضر كی سربراہی میں منعقد ہوں گے۔
451690