بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "الاخبار'' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے ہربيط شہر كی اسلامی خيراتی انجمن كی كوششوں سے ہر سال منعقد ہوتے ہیں۔ اس سال مصری پوليس نے ان مقابلوں پر پابندی عائد كر دی ہے۔ ہربيط شہر كی خيراتی انجمن كے سربراہ احمد الدسوقی نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ گزشتہ ۲۰ سال سے یہ مقابلے اس انجمن كی نگرانی میں منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ مصری پوليس نے ان مقابلوں پر پابندی لگانے كا سبب اس خيراتی انجمن كے بعض اراكين كا مصری تحريك اخوان المسلمين كے ساتھ تعلق بتايا ہے۔ لہذا اس نے ان مقابلوں كے انعقاد والی جگہ مسجد ابوخطاب كو سيل كر ديا ہے۔
452445