سوریہ میں " روزہ دار كی افطاری" كے منصوبے كا آغاز

IQNA

سوریہ میں " روزہ دار كی افطاری" كے منصوبے كا آغاز

10:57 - August 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1818187
فن وثقافت گروپ: سوریہ كے مختلف علاقوں میں ماہ مبارك رمضان كی آمد كی مناسبت سے " روزہ دار كی افطاری" كے موضوع پر پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے امارات كے روزنامہ "الخليج" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس پروگرام كا مقصد ماہ مبارك رمضان میں سوریہ كے محروم اور ضرورت مند خاندانوں كی مدد كرنا ہے۔ اس منصوبے كے تحت دمشق اور دوسرے صوبوں كے ضرورت مند خاندانوں كے درميان خوراك كے دس ہزار پيكٹ تقسيم كیے جائیں گے۔ اس منصوبے كو عملی جامہ پہنانے والے عہديداروں نے سوریہ میں مقيم فلسطينی پناہ گزينوں كے كيمپوں میں بھی خوراك تقسيم كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
453363
نظرات بینندگان
captcha