قرآنی نمائش كے بين الاقوامی شعبے كا افتتاح

IQNA

قرآنی نمائش كے بين الاقوامی شعبے كا افتتاح

13:08 - August 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1819921
بين الاقوامی گروپ: غير ملكی افراد كی شركت سے قرآن كريم كی سترہویں نمائش كے بين الاقوامی شعبے كا باقاعدہ افتتاح ہو چكا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے تعاون اور دنيا كے ۲۰ ممالك كے ماہرين آرٹ كی شركت سے قرآن كريم كی سترہویں نمائش كے بين الاقوامی شعبے كا افتتاح ہو گيا ہے۔ اس شعبے میں پينٹنگ ،خطاطی اور ملمع كاری كے قالب میں قرآنی فن پاروں كو پيش كرنے والے ماہرين آرٹ كے ساتھ ساتھ دينی علوم پرعبورركھنے والے ۱۲ قرآنی محققين بھی بين الاقوامی قرآنی نمائش كی خصوصی ابحاث میں شركت كریں گے اور مختلف دينی اور مذہبی موضوعات پر گفتگو كریں گے۔ ياد رہے كہ ۱۶ اگست كو شروع ہونے والی سترہویں بين الاقوامی نمائش ۱۴ ستمبر تك جاری رہے گی۔
455425
نظرات بینندگان
captcha