روسی صدر نے اسلامی ٹی وی چينل كے افتتاح كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

روسی صدر نے اسلامی ٹی وی چينل كے افتتاح كا مطالبہ كيا ہے

13:39 - August 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1820359
بين الاقوامی گروپ: روسی صدر دمتری ميدويدف نے روس میں دين مبين اسلام كے اصول كی تشريح اور اس كی تعليم دينے كی غرض سے ايك اسلامی ٹی وی چينل كے افتتاح كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عمانی روزنامہ " الشبيبہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دمتری ميدويدف نے ماسكو میں ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اسلامی ٹی وی چينل كی تاسيس مكمل طور پر جديد نظام اور تربيتی بنيادوں پر ہونی چاہیے۔ انہوں نے روس كے مسلمان نشين علاقوں میں اس ٹی وی چينل كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ اس ٹی وی چينل كا مقصد روس میں دين مبين اسلام كے اصولوں كی تعليم دينا ہے۔ روسی صدر نے مزيد كہا كہ شدت پسند نظريات كا سد باب كرنے كی غرض سے ذرائع ابلاغ اور انٹرنیٹ كے ذريعے خالص دين اسلام كے اقدار كی تعليم دنيا انتہائی ضروری ہے۔ ميدويدف نے آخر میں كہا كہ اس كے بعد اسلام كے بارے میں جتنے بھی مطالب نشر ہوتے ہیں وہ روس كے دينی ماہرين، فقہاء اور علماء كی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔
455762

نظرات بینندگان
captcha