آلبانیہ میں نوجوانوں اور بچوں سے مخصوص قرآنی جريدے كے پہلے شمارے كی اشاعت

IQNA

آلبانیہ میں نوجوانوں اور بچوں سے مخصوص قرآنی جريدے كے پہلے شمارے كی اشاعت

13:38 - August 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1820381
قرآنی سرگرمياں گروپ: آلبانیہ كے مسلمان نوجوانوں اور بچوں كو اسلامی اور قرآنی ثقافت سے آگاہ كرنے كی غرض سے "سلام" نامی قرآنی جريدے كا پہلا شمارہ زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظرعام پر آ گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آلبانیہ كے قرآن كريم انسٹیٹيوٹ نے پہلی مرتبہ "سلام'' كے نام پر آلبانوی مسلمان بچوں اور نوجوانوں كے لئے ايك جريدہ جاری كيا ہے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق اس جريدے كے پہلے شمارے میں اس جريدے كی ایڈیٹر خاتون مقامی نے ا س جريدے كا نام " سلام" ركھنے كا سبب بتاتے ہوئے كہا كہ سلام ايك زيبا كلام ہے جس كے ذريعے گفتگو كا آغاز كرتے ہیں اور خداوند كريم كے اسماء میں سے ايك اسم ہے۔ اس كے علاوہ مختلف تربيتی اور مذہبی موضوعات پر مضامين تحرير كیے گئے ہیں۔
455761
نظرات بینندگان
captcha