بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اسلام آن لائن سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برونائی پوليس كے ايك آفسر شاذلی حاج صالح نے اس بارے میں كہا ہے كہ اسلام سے آگاہی حاصل كرنے كی غرض سےاس ملك كے غير مسلم اپنے مسلمان دوستوں كے ساتھ مل كر روزہ ركھتے ہیں جو ان كے اسلام قبول كرنے كا پيش خيمہ بنتا ہے۔ برونائی كی ايك خاتون حميدہ دورمان نے بھی كہا كہ غير مسلموں كے اسلام قبول كرنے میں روزہ بہت اہم كردار ادا كرتا ہے اور گزشتہ سالوں میں اس كی ايك دوست كے ماہ رمضان میں روزہ ركھنے كی وجہ سے اس كے روحانی آثار كو ديكھ كر میں مسلمان ہو گئی تھی۔ ايك غير مسلم شخص ايدی ليونگ نے بھی اس سلسلے میں كہا كہ میں ماہ مبارك رمضان میں روزہ ركھتا ہوں اور پورا دن مجھے بھوك اور تھكاوٹ محسوس نہیں ہوتی ۔
ياد رہے كہ برونائی جنوب مشرقی ايشيا كا ايك چھوٹا اسلامی ملك ہے جس میں زيادہ تر ملائيشيا كے مسلمان آباد ہیں۔
456865