بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے غير مسلم شہری اور اس ملك میں سيروسياحت كے لئے آنے والے غير ملكی سياح، تركی كے مسلم معاشرے میں موجود روحانی فضا كو مشاہدہ كرتے ہوئے اسلام اور قرآن كی طرف مائل ہوئے ہیں۔ اسی بناء پر اسلامی تعليمات سے آگاہی حاصل كرنے كے لئے ان افراد میں تلاوت قرآن كريم كرنے كا شغف پيدا ہوا ہے۔ ان غير ملكی سياحوں میں سے روس اور جرمنی كے سياح سب سے زيادہ تفسير قرآن كو خريدنے كا شوق ركھتے ہیں اور یہی چيز سبب بنی ہے كہ سيروسياحت كے علاقوں میں موجود كتابوں كی دوكانوں سے یہ كتابیں كم پڑ گئی ہیں۔ اس كے علاوہ یہ سياح تركی كی مساجد میں جا كر افطاری كے پروگراموں میں بھی شركت كرتے ہیں۔
456720