كابل كے قرآنی مقابلوں میں تين ہزار قراء كا باہمی مقابلہ

IQNA

كابل كے قرآنی مقابلوں میں تين ہزار قراء كا باہمی مقابلہ

14:34 - September 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1820931
قرآنی سرگرمياں گروپ: افغانستان كی مواصلات كمپنی كے ترجمان نے كابل میں منعقدہ قرآنی مقابلوں میں لوگوں كی بے پناہ شركت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اس مقابلے میں تين ہزار قاريوں كے باہمی مقابلے كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ جمہوریہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كی مواصلات كمپنی كے ترجمان اور روابط كے عہديدار كفايت اللہ بنی خيل نے كہا ہے كہ اس وقت تين ہزار قاری آپس میں مقابلہ كر رہے ہیں۔ افغانستان كی وزارت حج و اوقاف كے ناظرين ان مقابلوں كی نگرانی كر رہے ہیں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق كابل میں منعقدہ قرآنی مقابلے فقط مرد حضرات سے مخصوص ہیں اور مواصلات كمپنی كے عہديداروں كے بقول ان مقابلوں میں شركت كرنے والوں كی نصف تعداد افغانستان كے ديگر ۳۴ صوبوں سے ہے۔
ياد رہے كہ كمپنی ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والوں كو انعامات دے گی اور اس قسم كے قرآنی مقابلوں كے انعقاد كا مقصد افغانستان كی كمپنيوں اور اداروں كے درميان قرآنی ثقافت كی ترويج كرنا ہے۔
457254

نظرات بینندگان
captcha