اردن میں ايك نئے اسلامی تحقيقاتی سنٹر كی تعمير

IQNA

اردن میں ايك نئے اسلامی تحقيقاتی سنٹر كی تعمير

11:16 - September 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1821238
فن وثقافت گروپ: مسجد"حاج عبداللہ مصطفی الداؤود" كے عہديداروں كی كوششوں سے اردن كے صوبے" سلط" میں اسلامی تحقيقات كا ايك نيا سنٹر تعمير كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسجد "حاج عبداللہ مصطفی الداؤود" كے امام جماعت نے اس مسجد كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد كے عہديدار عنقريب اس مسجد میں اسلامی تحقيقاتی سنٹر كے افتتاح كے درپے ہیں۔
علی ربابعہ نے مزيد كہا كہ مسجد حاج عبداللہ مصطفی الداؤود ۱۷۰۰ مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے اور اس كی تعمير میں تقريباً ۵ لاكھ دينار كی لاگت آئی ہے۔
ياد رہے كہ افتتاحی تقريب میں اردن كے وزير اوقاف و مذہبی امور عبدالفتاح صلاح اور بعض ديگر حكام بھی موجود تھے۔
458030
نظرات بینندگان
captcha