تركی میں " روزہ كشائی" نامی خيراتی منصوبے كا آغاز

IQNA

تركی میں " روزہ كشائی" نامی خيراتی منصوبے كا آغاز

11:30 - September 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1821250
فن وثقافت گروپ: امارات كے خيراتی ادارے" خليفہ بن زايد" كی كوششوں سے تركی كے صوبے استنبول اور انقرہ میں "روزہ دار كے افطار" نامی منصوبے كا آغاز ہو چكا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے امارات كی خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركیہ میں اس منصوبے كے نفاذ كا دوسرا سال ہے جو آٹھ دن تك جاری رہے گا۔ اس منصوبے كے تحت تركی كے ۶ ہزار روزہ داروں كے لئےافطار پارٹی كا اہتمام كيا گيا ہے۔
استنبول میں امارات كے قونصل خانے نے كہا ہے كہ امارات كی ریڈ كراس تنظيم نے استنبول كے روزہ داروں كے لئے ۱۵ ٹن كھجوریں بھيجی ہیں اور تركی كی خيراتی انجمنیں اور ميونسپل كمیٹياں ان كھجوروں كی تقسيم میں ايك دوسرے سے تعاون كر رہی ہیں۔
457988

نظرات بینندگان
captcha