تركی میں اديان الہی كے پيشواؤوں كی افطار پارٹی

IQNA

تركی میں اديان الہی كے پيشواؤوں كی افطار پارٹی

12:50 - September 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1821339
بين الاقوامی گروپ: تركی كی وزارت مذہبی امور نے ۳۱ اگست كو استنبول كے "The President Otel" ہوٹل میں اديان الہی كے قائدين كی افطار پارٹی كا اہتمام كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "HaberX" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے وزير مذہبی امور "علی بارداك اوغلو"، تركی كے كيتھولك عيسائی فرقے كے قائد" يوسف ساغ" تركی كے یہوديوں كی جمعيت كے قائد "اسحاق ہالوا" اور بعض دوسرے ممالك كے دينی اور حكومتی حكام نے اس اسلامی ضيافت میں شركت كی ہے۔
تركی كے وزير مذہبی امور علی بارداك اوغلو نے افطار پارٹی كے بعد ملكی اور غير ملكی مہمانوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ماہ مبارك رمضان دين اسلام اور مسلمانوں كے لئے بہت زيادہ اہميت ركھتا ہے اور اس ضيافت الہی میں غير مسلموں كو دعوت دينا اور دوسرے اديان كے قائدين سے بحث و گفتگو كرنا اس ماہ مبارك رمضان كی ديگر بركات میں سے ہے۔
458042

نظرات بینندگان
captcha