بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ "زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يورپ میں " ويسٹرن يونين" كمپنی كی سرگرميوں كے نمائندے " علی چنار" نے ا س مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس كمپنی نے گزشتہ تين سال سے امريكہ كے مختلف علاقوں میں مقيم مسلمانوں كی افطار پارٹی كا آغاز كر ركھا ہے اور اس سال ماہ مبارك رمضان میں نيويارك كی ۱۵ مساجد میں مسلمان مہمانوں كی افطار پارٹی كا اہتمام كيا گيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ سالہا سال سے اكثريورپی ممالك میں یہ منصوبہ جاری ہے اور مسلمانوں نے كمپنی كے اس منصوبے كو بہت سراہا ہے۔
ياد رہے كہ ويسٹرن يونين ايك امريكی كمپنی ہے جو ۱۸۵۱ء كو دنيا میں رقم كی منتقلی كے لئے بنائی گئی تھی۔
458596