امريكہ میں پہلی مرتبہ واشنگٹن شہر كے چوك میں نماز جمعہ كا قيام

IQNA

امريكہ میں پہلی مرتبہ واشنگٹن شہر كے چوك میں نماز جمعہ كا قيام

12:04 - September 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1822753
بين الاقوامی گروپ: امريكی تاريخ میں پہلی مرتبہ ۲۵ ستمبر كو واشنگٹن شہر كے چوك "كپیٹل ہل" میں امريكی مسلمان نماز جمعہ قائم كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے 'Zeynebiye" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ واشنگٹن كی " دارالسلام" مسجد كے امور كے انچارج "حسن عبداللہ" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہر نسل اور رنگ كے مسلمان ايك دوسرے كے بھائی ہیں اور دين مبين اسلام كی تعليمات میں سے ہے كہ مسلمان بھائی مل كر اكٹھے عبادت كریں تاكہ معاشرے میں مساوات، صلح ودوستی كا بول بالا ہو۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس نماز جمعہ كو قائم كرنے كا كوئی سياسی مقصد نہیں بلكہ ہم فقط اسلام كے تعارف كا ارادہ ركھتے ہیں۔ اور امريكہ كے دارالحكومت كے چوك میں نماز جمعہ كا قيام در حقيقت اس ملك كے مسلمانوں كی تاريخ كا نيا باب ہو گا۔
460272

نظرات بینندگان
captcha