سوریہ كے شہر حمص كے كليساؤں كی طرف سے افطارپارٹی كا اہتمام

IQNA

سوریہ كے شہر حمص كے كليساؤں كی طرف سے افطارپارٹی كا اہتمام

13:32 - September 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1822836
فن وثقافت گروپ: ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے سوریہ كے شہر حمص كے كليساؤں نے اس ملك كے مسلمان علماء كے لئے ايك افطارپارٹی كا اہتمام كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی خبررساں ايجنسی "سانا" كی رپورٹ كے مطابق اس افطار پارٹی میں حمص كے مفتی فتح اللہ القاضی، ارتھوڈكس عيسائی فرقے كے پادری سلوانس پطرس النعمۃ جيسے كئی عيسائی اور مسلمان علماء نے شركت كی ہے۔
حمص كليساؤں كے سربراہوں نے اس پروگرام كے انعقاد كے بارے میں كہا ہے كہ اس پروگرام كا مقصد ماہ مبارك رمضان میں خداوند متعال كی عبادت میں وحدت اور محبت كا مظاہرہ كرنا ہے۔
460393
نظرات بینندگان
captcha