بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ خليل تاش نے اپنی ايك پريس كانفرنس میں اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۹۹۳ سے "مانا وقات" شہر میں مسلمان ہونے والے افراد كی تعداد ۱۰۳تك پہنچ چكی ہے جن میں سے زيادہ تر وہ سياح ہیں جو صوبے آنتاليا كی سيروسياحت كے لئے اس علاقے میں آئے تھے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ صوبے كے مفتيوں كی كونسل نے ان نئے مسلمان ہونے والے تمام افراد كے ایڈريس اپنے پاس محفوظ ركھے ہوئے ہیں اور یہ كونسل مختلف اسلامی مناسبتوں كے موقع پر ان كو مبارك باد كا پيغام بھيجتی رہتی ہے اور اس ماہ مبارك رمضان میں ان تمام افراد كو افطار پارٹی كی دعوت دی گئی ہے۔
شہر مانا وقات كے مفتی نے مزيد كہا ہے كہ ہم نے فيصلہ كيا ہے كہ اس افطار پارٹی میں ان تمام نئے مسلمانوں سے انٹرويو لیے جائیں تاكہ اسلام قبول كرنے كے بارے میں ان كے اہداف اور مقاصد كو معلوم كيا جا سكے۔
460354