بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ " الرأی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی اور عربی ممالك كے ۴۹ نمائندوں كی شركت سے ۱۰ ستمبر بروز جمعرات كو بين الاقوامی قرآنی مقابلوں الہاشمیہ كے سترہویں مرحلے كا آغاز ہو رہا ہے جو سات دن تك جاری رہیں گے۔
اردن كی وزارت اوقاف كے دارالقرآن دفتر كے انچارج نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد قرآن كريم سے آگاہ اور اس الہی كتاب كی حقيقی پيروكار نسل كی تربيت كرنا ہے۔
سميع عثامنہ نے مزيد كہا ہے كہ یہ مقابلے پانچ شعبوں میں منعقد ہوں گے جن میں ۳۰ سال سے كمر عمر كے افراد كے لئے حفظ كل قرآن كريم ۲۵ سال سے كم عمر كے افراد كے لئے ۲۵ سپاروں كے حفظ اور تجويد كے ساتھ ۲۰ سپاروں كے حفظ وغيرہ كے مقابلے شامل ہیں۔ اس كے علاوہ ۱۵ سپاروں كے حافظ اور ۱۰ سپاروں كے حافظ آپس میں مقابلہ كریں گے۔
ياد رہے كہ ان مقابلوں كی اختتامی تقريب ۲۶ ماہ مبارك رمضان كو منعقد ہو گی۔
461009