لبنان میں رمضانی ترانوں كے فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

لبنان میں رمضانی ترانوں كے فيسٹيول كا انعقاد

11:53 - September 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1824540
فن وثقافت گروپ: لبنان كے شمالی علاقے "عكار" كے "حلبا" شہر كی زكوٰۃ كمیٹی كی كوششوں سے رمضانی ترانوں كا فيسٹيول منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق عكار كے محكمہ اوقاف كے سربراہ مالك جديدہ اور لبنان كی كئی سياسی اور سماجی شخصيات كی شركت سے رمضان اور روزہ كے حوالے سے مذہبی ترانوں كا پروگرام منعقد ہوا ہے۔
عكار كی زكوۃ كمیٹی كے انچارج نے اپنے خطاب كے دوران كہا ہے كہ اس كمیٹی نے ۲۰۰۷ء كو عكار كے علاقے میں اپنی سرگرميوں كا آغاز كيا تھا اور تھوڑے ہی عرصہ میں اس كمیٹی نے بہت اہم كام كیے ہیں۔
محمد خالد المراد نے زكوۃ كمیٹی كی اہم ترين ذمہ داريوں میں سے ضرورتمندوں كی دستگيری قرار ديتے ہوئے كہا كہ یہ كمیٹی شرعی قوانين كے تحت اپنے فرائض انجام ديتی ہے۔
461790

نظرات بینندگان
captcha