بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مومباسا میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس روحانی رات میں قرآنی اعمال انجام دينے كے بعد اس مسجد كے امام جماعت نے اپنے خطاب میں شب قدر كی فضيلتوں اور آسمان امامت و ولايت كے اخترتابناك حضرت امام علی علیہ السلام كی صفات اور سيرت طيبہ پر روشنی ڈالی۔ اس كے بعد بين الاقوامی ايرانی قاری مسعود پيروزمند نے اپنی دلنشين آواز میں دعائے جوشن كبير سے اس نورانی محفل كو منور كيا۔
اس پروگرام كے ساتھ ساتھ علوم اسلامی كامپيوٹر ريسرچ سنٹر كے تيار كردہ سافٹ ويئرز كی نمائش بھی لگائی گئی تھی۔
واضح رہے كہ اس سال اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن نے دنيا كے ۳۲ ممالك میں "قرآنی ہفتہ" كے عنوان سے ايك منصوبے كا آغاز كيا ہے اور كينيا میں موجود ايرانی قاری اور اسلامی سافٹ ويئرز كی نمائش بھی اسی منصوبے كا ايك حصہ ہے۔
462213